Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the rank-math domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/intlarbaeen/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
اربعین کے حوالے سے سفرنامے لکھنے کے لیے دعوت - جایزه جهانی اربعین

اربعین کے حوالے سے سفرنامے لکھنے کے لیے دعوت

اربعین عالمی ایوارڈ کے سفرنامہ سیکشن میں حصہ لینے کے لیے، آپ عظیم اربعین مارچ کے واقعات، حضرت اباعبداللہ الحسین(ع) سے مودت و محبت کی حکایات، مختلف ممالک میں زیارت اربعین کے رسومات کی تفصیلات، مختلف اقوام پر اربعین مارچ میں شرکت کے اثرات اور سفر اربعین سے متعلق مختلف دیگر موضوعات پر مبنی تحریریں، ایوارڈ سیکرٹریٹ کو ارسال کریں۔ اس انعامی مقابلے میں شرکت کی شرایط اور تفصیلات درج ذیل ہیں۔

مقابلے میں شرکت عمومی ہے جس کیلئے سن و سال کی کوئی قید نہیں ہے۔

ہر شرکت کنندہ کو صرف ایک سفرنامہ بھیجنے کی اجازت ہے۔

ہر تحریر 20 لائنوں سے کم اور معیاری فارمیٹ میں 10 صفحات سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

تحریروں کیلئے معیاری نمونہ www.intlarbaeen.com پر اربعین ورلڈ ایوارڈ کے آفیشل پورٹل پر دستیاب ہے.

سفرنامہ، تصویر یا ویڈیو کے تینوں شعبوں میں بیک وقت شرکت کی اجازت ہے بشرطیکہ متعلقہ قواعد و ضوابط کا لحاظ رکھا جائے۔

سفرنامہ عربی، انگریزی، اردو، استنبولی ترک، آذربائیجانی، روسی ، کروشین ، سربیائی ، بوسنیائی، فرانسیسی، اطالوی، جرمن یا ہسپانوی زبانوں میں سے ایک ہونا چاہیے۔

ارسال کردہ فن پاروں کا موضوع مقابلہ کے لئے مختص شعبوں سے مربوط ہونا چاہیے۔ موضوع سے مطابقت کا حتمی فیصلہ اربعین عالمی ایوارڈ کے جج کریں گے۔

تحریروں کے مندرجات میں معیاری فارمیٹ کا لحاظ رکھنا ضروری ہے۔ معیاری فارمیٹ کا ایک نمونہ پورٹل کے ریگولیشن سیکشن میں شرکاء کے لیے دستیاب ہے۔ اس فارمیٹ سے باہر مرتب کردہ تحریریں مقابلے میں شامل نہیں ہونگیں۔

لوگوں کے براہ راست کوٹیشن اور گفتگو کے علاوہ غیر معیاری زبان کے استعمال کی اجازت نہیں ہے۔

سفرنامے حقیقی اور معروضی مشاہدات پر مبنی ہونا چاہیے نہ کہ خیالی۔

جمع کرائے گئے سفرناموں کے موضوع سے متعلق حوالہ جات اور تصاویر جیسی دستاویزات ججوں کے فیصلے پر مثبت اثرات مرتب کرنے میں معاون ثابت ہونگیں.

اربعین ورلڈ ایوارڈ کے آفیشل پورٹل کے ذریعے اپنی تحریر کو رجسٹر کراتے وقت ارسال کنندہ کو متعلقہ شعبوں سے مربوط تمام شرایط کا مکمل لحاظ رکھنا ضروری ہے۔

فیسٹیول کے منتخب فن پاروں اور تحریروں کو کتابی شکل میں شائع کیا جائے گا۔ اربعین ورلڈ ایوارڈ کا سیکریٹریٹ فن پاروں اور تحریروں کو مصنف کے نام کے ساتھ اشاعت کے لیے استعمال کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ موجودہ قواعد و ضوابط میں فراہم نہ کیے گئے کسی بھی شق پر حتمی فیصلہ، نیز اس کے دفعات سے پیدا ہونے والے ابہامات کی تشریح مسابقتی سکریٹری کے دایرہ کار میں شامل ہے، اور شرکاء اور جج حضرات اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے فیصلے کاحق نہیں رکھتے ہیں۔

مزید معلومات کے لئے درج ذیل ویب سائٹ سے رجوع کریں۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/intlarbaeen/public_html/wp-includes/functions.php on line 5464

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/intlarbaeen/public_html/wp-includes/functions.php on line 5464

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/intlarbaeen/public_html/wp-content/plugins/really-simple-ssl/class-mixed-content-fixer.php on line 107