Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the rank-math domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/intlarbaeen/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
فیلمی مقابلے میں شرکت کی دعوت - جایزه جهانی اربعین

فیلمی مقابلے میں شرکت کی دعوت

اربعین ورلڈ ایوارڈ کے فلمی سیکشن میں حصہ لینے کے لیے، آپ عظیم اربعین حسینی مارچ، ابا عبداللہ الحسین (ع) کی زیارت کے دیرپا اثرات، امام حسین سے محبت و مودت کی عکاسی کرنے والے مناظر پر مشتمل حکایات پر مبنی، مختصر اور دستاویزی فلمیں عالمی ایوارڈ سیکریٹریٹ بھیج سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ مقابلے میں شرکت کیلئے فلمیں موبائل فون یا ویڈیو کیمرہ سے تیار کی جا سکتی ہیں۔ مزید تفصیلات درج ذیل ہیں۔

مووی سیکشن کے قواعد:

مقابلے میں سب افراد بغیر کسی شرط کے شرکت کرستے ہیں۔

جمع کرانے کے مواد کی تعداد محدود نہیں ہے۔

سفر نامہ، تصویر یا ویڈیو کے تینوں حصوں میں بیک وقت شرکت کی اجازت ہے بشرطیکہ متعلقہ قواعد و ضوابط کا خیال رکھا جائے۔

فکشن اور ڈاکومنٹری سیکشن میں مختصر فلموں کے لیے زیادہ سے زیادہ وقت 30 منٹ ہے۔

یہ ضروری ہے کہ فلمی مقابلے کے سیکشن میں فلموں کا آزادانہ طور پر جائزہ لینے کیلئے، بھیجی گئی فلمی اور پروڈیوسر سے مربوط تفصیلات کے ہمراہ فلم کو ڈی وی ڈی پر ریکارڈ کرکے ای میل کے ذریعے یا پوسٹ کے ذریعے اربعین کے عالمی ایوارڈ سیکرٹریٹ کو بھیجا جائے۔ ڈی وی ڈی میں فلم کا نام، ڈائریکٹر اور فلم کا دورانیہ کا شامل ہونا ضروری ہے۔ فلم کے علاوہ ، ڈی وی ڈی میں فلمی مناظر کی تین تصاویر اور ڈائریکٹر کی ایک تصویر بھی ہونی چاہیے۔

سیکرٹریٹ جمع کرانے والی فلموں کو پہنچنے والا کسی بھی نقصان کی کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔

وہ فلمیں جن کی دستاویزات ادھوری طور پر جمع کرائی گئی ہیں یا جن کی فلم ناقص ہے وہ مقابلے میں شامل نہیں ہوں گی۔

قبول شدہ افراد کے ناموں کے اعلان کے بعد اصل فلم سیکرٹریٹ میں جمع کرانا ضروری ہے۔ بصورت دیگر، فلم کو مقابلے سے ہٹا دیا جائے گا۔ اصل ویڈیوزDVCAM ، HD ، HDV  اور FULL HD  فارمیٹس میں سے ایک میں تیار کرکے بھیجی جائیں۔

اربعین ورلڈ ایوارڈ کے سیکریٹریٹ اور اسلامی ثقافت اور تعلقات کی تنظیم کو تبلیغی اور ٹیلی ویژن فلموں کی تیاری کے لیے ارسال شدہ فلموں سے استفادہ کی اجازت حاصل ہے۔

مقابلہ میں شرکت، مقابلہ کے قواعد کی قبولیت کے مترادف ہے۔

فلموں کے وہ مالکان جن کے پاس قانونی یا حقیقی رائٹ موجود ہے، اگر ان کے کام مقابلہ میں قبول کیے جاتے ہیں، تو انھیں مقابلہ میں شرکت کے لیے پروڈیوسر سے منظور شدہ اجازت نامہ جلد از جلد کسی ایک مواصلاتی چینل کے ذریعے اربعین ورلڈ ایوارڈ کے مستقل سیکرٹریٹ کو بھیجا جانا چاہیے، بصورت دیگر متعلقہ کام مقابلے کے سیکشن سے خارج ہو جائیں گے۔

موجودہ قواعد و ضوابط میں فراہم نہ کیے گئے کسی بھی شق پر حتمی فیصلہ، نیز اس کے دفعات سے پیدا ہونے والے ابہامات کی تشریح مسابقتی سکریٹری کے دایرہ کار میں شامل ہے، اور شرکاء اور جج حضرات اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے فیصلے کاحق نہیں رکھتے ہیں۔

مزید معلومات کے لئے درج ذیل ویب سائٹ سے رجوع کریں۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/intlarbaeen/public_html/wp-includes/functions.php on line 5464

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/intlarbaeen/public_html/wp-includes/functions.php on line 5464

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/intlarbaeen/public_html/wp-content/plugins/really-simple-ssl/class-mixed-content-fixer.php on line 107