اربعین ورلڈ ایوارڈ کا مقصد قیمتی کتابوں کی شناخت اور تعارف، مختلف ممالک کے مصنفین، مترجمین، پروف ریڈرز اور پبلشرز کی حمایت اور حوصلہ افزائی اور اعلیٰ حسینی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔ اربعین عالمی انعام کے کتابی سیکشن میں حصہ لینے کے لیے، آپ اربعین (عمومی موضوعات، سائنس، تاریخ، رجال، اخلاقیات، قرآنی علوم، حدیث، اسلامی نصوص کا ترجمہ، اسلامی ثقافت اور تہذیب، اسلامی فن اور فن تعمیر، عصری اسلامی علوم، ادب: بشمول شاعری، مختصر اور لمبی کہانیاں، بڑوں اور بچوں کے ناول، دستاویزی فلمیں وغیرہ) ایوارڈ سیکرٹریٹ کو بھیجیں۔ مزید تفصیلات درج ذیل ہیں۔
کتاب سیکشن کے قواعد :
مقابلے میں شرکت اور آثار کو جمع کرانے کیلئے کوئی قید بند نہیں ہے۔
پچھلے دو سالوں میں پہلی بار ترجمہ شدہ اور شائع ہونے والی کتابوں کا اس ایوارڈ میں شامل کیا جائے گا.
کتاب کامصنف یا پبلشر ایوارڈ ویب سائٹ پر رجسٹریشن فارم مکمل کرے گا اور اسے کتاب کے دو نقول کے ہمراہ سیکرٹریٹ کو بھیجے گا۔
موصول ہونے والی کتاب کی دو کاپیاں واپس نہیں کیے جائیں گے۔
ارسال کردہ آثار کیلئے ضروری شرایط:
کتاب کے حجم کا مواد کے ساتھ تناسب، موضوعات کی مناسب تقسیم بندی، مواد اور موضوعات کے درمیان ہماہنگی، فنی بنیاد پر فہرست کی تیاری، کتاب کی تزئین و ترتیب، کتاب کا غلطیوں سے پاک ہونا، ترجمے کے بنیادی اصولوں کا خیال رکھنا، نظرثانی شدہ کتابوں میں تنقیدی قواعد اور آداب کا لحاظ رکھنا، توضیحات اور حواشیح کی مناسب ترتیب
ایوارڈ کے دیگر حصوں میں بیک وقت شرکت کی اجازت ہے بشرطیکہ متعلقہ قواعد و ضوابط پر عمل کیا جائے۔
زبان کی شرط: زبان کے انتخاب کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ عربی، انگریزی اور فارسی کے علاوہ دیگر زبانوں جیسے ہسپانوی، فرانسیسی، جرمن اور ترکی میں لکھی گئی کتابوں کو شامل کیا جاسکتا۔
ارسال کردہ آثارکے موضوعات کا مقابلہ کے شعبوں سے مرتبط ہونا ضروری ہے.
حتمی فیصلہ اربعین عالمی ایوارڈ کے جج کریں گے۔ کسی بھی نقطہ پر حتمی فیصلہ کرنا جو موجودہ قواعد و ضوابط میں فراہم نہیں کیا گیا ہے اور اس کی دفعات سے پیدا ہونے والے ابہامات کی تشریح کرنا بھی مقابلہ کے سیکرٹریٹ کے اختیار میں ہے اور شرکاء اور جج اس سلسلے میں کسی بھی قسم کےحقوق سے محروم ہیں۔
مزید معلومات کے لئے درج ذیل ویب سائٹ سے رجوع کریں۔