Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the rank-math domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/intlarbaeen/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سوشل میڈیا کے اکٹیوسٹ کو دعوت - جایزه جهانی اربعین

سوشل میڈیا کے اکٹیوسٹ کو دعوت

سوشل نیٹ ورک کی صلاحیتوں کو ایوارڈ کے اہداف کے حصول کے لیے استعمال کرنے کیلئے «سوشل میڈیا سیکشن» کو ایوارڈ مقابلے می شامل کیا جارہا ہے۔ اس مقابلے کی درج ذیل شرائط ہیں:

سوشل میڈیا سیکشن کے ضابطے:

اس مقابلے میں شرکت کیلئے شرکاء کی قومیت کی قید نہیں ہے۔

انعام کے دیگر شعبوں میں بیک وقت شرکت کی اجازت ہے بشرطیکہ متعلقہ قواعد و ضوابط کا خیال رکھا جائے۔

اس سیکشن کے موضوع، زبان اور مواد کے فریم ورک:

اس مقابلے کے پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام ہیں۔

موضوع کا دایرہ کار:

ایام اربعین میں سید الشھداء سے اظہار محبت کے جلوے

مقابلے کی زبان: عربی، انگریزی اور فارسی کے علاوہ ہسپانوی، فرانسیسی، جرمن اور ترکی زبان۔

مواد کا فریم ورک: فلمیں، پوسٹر، تصاویر اور دیگر اقسام کے بصری اور ملٹی میڈیا مواد۔

صفحات کے انتخاب اور جانچ پڑتال کا طریقہ کار: صفحات کے انتخاب اور جانچ پڑتال کے وقت درج ذیل معیاری شرایط کو مد نظر رکھا جائے گا:

مواد کے موضوعات کا آپس میں مرتبط ہونا (مقابلے میں شامل ہونے کے لیے ضروری اور بنیادی شرط)

صفحات کے دیکھنے والوں کی تعداد

عاشورا اور امام حسین(ع) سے مربوط صفحات کا مجموعی صفحات سے تناسب

دکھائے گئے مثبت رد عمل کی مقدار

تبصروں کی کل تعداد

شائع شدہ مواد کے معیار

شائع شدہ مواد کے تنوع اور ان کی تعداد

منتخب افراد میں سے، مجموعی طور پر سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے تین افراد کو فاتح قرار دیا جائے گا اور انہیں انعامات سے نوازا جائے گا۔

اس سیکشن میں حصہ لینے کے لیے ضابطے:

منتخب صفحات کے لئے ضروری ہے کہ ان میں شامل پوسٹس عمومی سطح پر شائع ہوچکے ہوں۔

صفحات کے مالکان کو حق نہیں ہے کہ وہ مواد استعمال کریں جو دوسروں کی قانونی ملکیت ہے نیز یہ کہ فیس بک اور انسٹاگرام کے قوانین کے تحت، حق اشاعت کا مکمل خیال رکھنا ضروری ہے۔

پوسٹس کو اصلی اکاؤنٹ کے ذریعےشائع کرنا لازمی ہے۔ (اکاؤنٹ میں تخلیق کار کی تصویر ہونی چاہیے)۔ صفحات میں کم از کم 20 پوسٹس اور 500 فالورز ہونے چاہئیں۔ اس کے علاوہ اربعین ورلڈ ایوارڈ میں شامل ہونے کے لیے کم از کم 50 لائک یا منفی رد عمل کا ہونا ضروری ہے۔

صفحات پر شائع شدہ پوسٹس کا مواد ایک سال سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے۔ مقابلہ میں شرکت مقابلہ کے تمام قواعد کی قبولیت کے مترادف تصور کیا جائے گا۔

موجودہ قواعد و ضوابط میں فراہم نہ کیے گئے کسی بھی شق پر حتمی فیصلہ، نیز اس کے دفعات سے پیدا ہونے والے ابہامات کی تشریح مسابقتی سکریٹری کے دایرہ کار میں شامل ہے، اور شرکاء اور جج حضرات اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے فیصلے کا حق نہیں رکھتے ہیں۔

مزید معلومات کے لئے درج ذیل ویب سائٹ سے رجوع کریں۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/intlarbaeen/public_html/wp-includes/functions.php on line 5464

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/intlarbaeen/public_html/wp-includes/functions.php on line 5464

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/intlarbaeen/public_html/wp-content/plugins/really-simple-ssl/class-mixed-content-fixer.php on line 107