تصویری مقابلے میں شرکت کی دعوت

تصویری مقابلے کے حصے:

سنگل تصویر

فوٹو کلیکشن

فوٹو سیکشن کے قواعد:

مقابلے میں شرکت عمومی ہے جس میں کسی سن و سال کی قید نہیں ہے.

سفر نامہ، تصویر یا ویڈیو کے تینوں حصوں میں بیک وقت شرکت کی اجازت ہے بشرطیکہ متعلقہ قواعد و ضوابط کا خیال رکھا جائے۔

ہر فوٹوگرافر5 سنگل فوٹو اور3 سے 5 تصاویر پر مشتمل تصویری مجموعہ کا ایک سیٹ بھیج سکتا ہے۔ فن پاروں کو JPEG فارمیٹ میں، 40 سینٹی میٹر ضلع اور 300 dpi ریزولوشن میں ہونا چاہیے۔

تصویری آثار مطلوبہ مواصلاتی ذرایع میں سے کسی ایک کے توسط سے یا ای میل کے ذریعے بھیجے جاسکتے ہیں۔

فن پاروں کو رجسٹر کرانے کیلئے ضروری ہے کہ انھیں MB20 سے کم حجم کی شکل میں اپ لوڈ کرکے ارسال کریں۔

فن پاروں اور ارسال کنندہ کے بارے میں ضروری تفصیلات درج کرنے کے بعد تصویروں کو سی ڈی پر 20 ایم بی سے زیادہ کے حجم میں ریکارڈ کرکے بذریعہ ڈاک، ایوارڈ سیکرٹریٹ بھیجیں۔ سی ڈی پر فوٹو گرافر اور فن پارے کا نام درج کرنا ضروری ہے۔

اربعین سے مربوط تصاویر کو دو سال سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہئیے.

 

ارسال کردہ تصاویر کے بارے میں تفصیلات، فوٹو گرافر کا نام، عمر، تعلیمی قابلیت، گھر کا ایڈریس، فون نمبر، رجسٹریشن نمبر، ہر تصویر کا عنوان، جگہ اور وقت جیسے معلومات کو سایٹ کے ذاتی اور عمومی معلومات کے سیکشن میں احتیاط سے درج کیا جائے۔

تصاویر کو مستند ہونا چاہیے اور ان پر کسی بھی قسم کے کمپیوٹر سافٹ وئیر یا پینٹنگ کے ذریعے تبدیلی سے اجتناب کیا جائے جو تصویر کے حقیقی پہلو کو مسخ کرتی ہے۔

جمع کرائی گئیں تصاویر پر فوٹوگرافر کے دستخط، تاریخ، فریم، واٹر مارک اور لوگو نہیں ہونا چاہیے۔

ایوارڈ سیکرٹریٹ ارسال کنندہ کو تصاویر کا مالک تسلیم کرتا ہے۔ ملکیت غلط ثابت ہونے کی صورت میں تصاویر مقابلے سے خارج ہونگیں اور ارسال کنندہ کسی قسم کی مراعات کا حقدار نہیں ہوگا۔

جمع کرائی گئیں تصاویر واپس نہیں کی جائیں گی۔

اگر جمع کرائی گئیں فائلیں نامکمل ہوں تو ان کو نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آرگنائزر، فن پاروں کو چاہے وہ ڈیجیٹل ہوں یا چھپی ہوئی شکل میں شائع کرنے، نیز ان پر مشتمل ملکی اور غیر ملکی نمائشوں کے انعقاد کے تمام حقوق محفوظ رکھتا ہے۔

ڈیڈ لائن کے بعد سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئیں تصاویر پرغور نہیں کیا جائے گا۔

تصاویر کو سیکرٹریٹ میں بھیجنا شرائط کو قبول کرنے کے مترادف ہوگا۔

وہ فوٹوگرافر جن کے فن پارے نمائش کے آخری مرحلے تک اپنی جگہ بنا سکے، انہیں سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

موجودہ قواعد وضوابط میں فراہم نہ کی گئیں شرایط  اور ان سے مربوط  کسی بھی شق پر حتمی فیصلہ، نیز اس کے دفعات سے پیدا ہونے والے ابہامات کی تشریح مسابقتی سکریٹری کے دایرہ کار میں شامل ہے، اور شرکاء اور جج حضرات اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے فیصلے کاحق نہیں رکھتے ہیں۔

مزید معلومات کے لئے درج ذیل ویب سائٹ سے رجوع کریں۔